Quran Apps in many lanuages:

Surah Al-Maarij Translated in Urdu

سَأَلَ سَائِلٌ بِعَذَابٍ وَاقِعٍ
ایک سائل نے ایسا عذاب طلب کیا جو واقع ہونے والا ہے،
لِلْكَافِرِينَ لَيْسَ لَهُ دَافِعٌ
کافروں کے لئے جسے کوئی دفع کرنے والا نہیں،
مِنَ اللَّهِ ذِي الْمَعَارِجِ
(وہ) اللہ کی جانب سے (واقع ہوگا) جو آسمانی زینوں (اور بلند مراتب درجات) کا مالک ہے،
تَعْرُجُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ
اس (کے عرش) کی طرف فرشتے اور روح الامین عروج کرتے ہیں ایک دن میں، جس کا اندازہ (دنیوی حساب سے) پچاس ہزار برس کا ہے٭،٭ فِی یَومٍ اگر وَاقِعٍ کا صلہ ہو تو معنی ہوگا کہ جس دن (یومِ قیامت) کو عذاب واقع ہوگا اس کا دورانیہ ٥٠ ہزار برس کے قریب ہے۔ اور اگر یہ تَعرُجُ کا صلہ ہو تو معنی ہوگا کہ ملائکہ اور اَرواحِ مومنین جو عرشِ اِلٰہی کی طرف عروج کرتی ہیں ان کے عروج کی رفتار ٥٠ ہزار برس یومیہ ہے، وہ پھر بھی کتنی مدت میں منزلِ مقصود تک پہنچتے ہیں۔ واﷲ أعلم بالصواب۔ (یہاں سے نوری سال (لا‏ّّّ‎ئٹ ائیر) کے تصور کا اِستنباط ہوتا ہے۔)
فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِيلًا
سو (اے حبیب!) آپ (کافروں کی باتوں پر) ہر شکوہ سے پاک صبر فرمائیں،
إِنَّهُمْ يَرَوْنَهُ بَعِيدًا
بے شک وہ (تو) اس (دن) کو دور سمجھ رہے ہیں،
وَنَرَاهُ قَرِيبًا
اور ہم اسے قریب ہی دیکھتے ہیں،
يَوْمَ تَكُونُ السَّمَاءُ كَالْمُهْلِ
جس دن آسمان پگھلے ہوئے تانبے کی طرح ہو جائے گا،
وَتَكُونُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ
اور پہاڑ (دُھنکی ہوئی) رنگین اُون کی طرح ہو جائیں گے،
وَلَا يَسْأَلُ حَمِيمٌ حَمِيمًا
اور کوئی دوست کسی دوست کا پرساں نہ ہوگا،
Load More