Quran Apps in many lanuages:

Surah Al-Qadr Translated in Urdu

إِنَّا أَنْزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ
بیشک ہم نے اس (قرآن) کو شبِ قدر میں اتارا ہے،
وَمَا أَدْرَاكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ
اور آپ کیا سمجھے ہیں (کہ) شبِ قدر کیا ہے،
لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ شَهْرٍ
شبِ قدر (فضیلت و برکت اور اَجر و ثواب میں) ہزار مہینوں سے بہتر ہے،
تَنَزَّلُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِمْ مِنْ كُلِّ أَمْرٍ
اس (رات) میں فرشتے اور روح الامین (جبرائیل) اپنے رب کے حکم سے (خیر و برکت کے) ہر امر کے ساتھ اترتے ہیں،
سَلَامٌ هِيَ حَتَّىٰ مَطْلَعِ الْفَجْرِ
یہ (رات) طلوعِ فجر تک (سراسر) سلامتی ہے،