Download Mobile App:

Surah At-Tur Translated in Urdu

وَالطُّورِ
(کوہِ) طُور کی قَسم،
وَكِتَابٍ مَسْطُورٍ
اور لکھی ہوئی کتاب کی قَسم،
فِي رَقٍّ مَنْشُورٍ
(جو) کھلے صحیفہ میں (ہے)،
وَالْبَيْتِ الْمَعْمُورِ
اور (فرشتوں سے) آباد گھر (یعنی آسمانی کعبہ) کی قَسم،
وَالسَّقْفِ الْمَرْفُوعِ
اور اونچی چھت (یعنی بلند آسمان یا عرشِ معلٰی) کی قَسم،
وَالْبَحْرِ الْمَسْجُورِ
اور اُبلتے ہوئے سمندر کی قَسم،
إِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لَوَاقِعٌ
بیشک آپ کے رب کا عذاب ضرور واقع ہو کر رہے گا،
مَا لَهُ مِنْ دَافِعٍ
اسے کوئی دفع کرنے والا نہیں،
يَوْمَ تَمُورُ السَّمَاءُ مَوْرًا
جس دن آسمان سخت تھر تھراہٹ کے ساتھ لرزے گا،
وَتَسِيرُ الْجِبَالُ سَيْرًا
اور پہاڑ (اپنی جگہ چھوڑ کر بادلوں کی طرح) تیزی سے اڑنے اور (ذرّات کی طرح) بکھرنے لگیں گے،
Load More