Download Mobile App:

Surah Az-Zalzala Translated in Urdu

إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا
جب زمین اپنے سخت بھونچال سے بڑی شدت کے ساتھ تھرتھرائی جائے گی،
وَأَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَا
اور زمین اپنے (سب) بوجھ نکال باہر پھینکے گی،
وَقَالَ الْإِنْسَانُ مَا لَهَا
اور انسان (حیران و ششدر ہو کر) کہے گا: اسے کیا ہوگیا ہے،
يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا
اس دن وہ اپنے حالات خود ظاہر کر دے گی،
بِأَنَّ رَبَّكَ أَوْحَىٰ لَهَا
اس لئے کہ آپ کے رب نے اس کے لئے تیز اشاروں (کی زبان) کو مسخر فرما دیا ہوگا،
يَوْمَئِذٍ يَصْدُرُ النَّاسُ أَشْتَاتًا لِيُرَوْا أَعْمَالَهُمْ
اس دن لوگ مختلف گروہ بن کر (جدا جدا حالتوں کے ساتھ) نکلیں گے تاکہ انہیں ان کے اَعمال دکھائے جائیں،
فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ
تو جس نے ذرہ بھر نیکی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا،
وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ
اور جس نے ذرہ بھر برائی کی ہوگی وہ اسے (بھی) دیکھ لے گا،